بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل

بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل
سورس: File

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علا قوں میں آج گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس پائپ لائنوں کی ہنگامی طورپر دیکھ بھال اور مرمت کے سلسلے میں آج  صبح 10 سے رات 10 بجے  تک مستونگ، قلات، منگوچر، پشین، زیارت اور کچلاک اور ملحقہ علا قوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے دوران ہو نے والی زحمت اور اپنے قابل قدر صارفین کو گیس کی عدم فراہمی پر ہم معذرت خواہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں