عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہٰی کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ 

عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہٰی کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ 

لاہور : عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہ ے۔ پولیس نے نقص امن کا خطرہ ظاہر کرکے پرویز الہی کی نظر بندی کی سفارش کردی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین مقدمات میں نامزد چوہدری پرویز الہی کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کی سفارشات سی سی پی او لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھیج دی ہیں۔ 

سفارشات ایس پی ماڈل ٹاون اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ہیں۔سفارشات میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعلی کو نظر بند کیاُجائے۔

ڈپٹی کمشنر آفس سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کے احکامات ابھی جاری نہیں کیے گئے۔ عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی اور ان کی رہائی کے روبکار جاری کیے۔ پولیس کی بھاری نفری اور بکتربند گاڑی کیمپ جیل کے باہر موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں