Get Alerts

ریحام خان کا سیاست میں قدم، ’’پاکستان ریپبلک پارٹی‘‘ کے قیام کا اعلان

ریحام خان کا سیاست میں قدم، ’’پاکستان ریپبلک پارٹی‘‘ کے قیام کا اعلان

 کراچی:عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف صحافی ریحام خان نے سیاست میں باضابطہ قدم رکھتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت پاکستان ریپبلک پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ان کی جماعت عوامی آواز بن کر حکمران طبقے کا محاسبہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی جماعتیں صرف اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں، عوام کے مسائل پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ وہ ایک ایسی تحریک کا آغاز کر رہی ہیں جو صرف چہروں کی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چند خاندانوں کا قبضہ ہے، جبکہ عام عوام، کسان، مزدور، خواتین اور نوجوان خود کو غیر نمائندہ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا منشور شفافیت، میرٹ اور عام آدمی کو سیاست میں لانے پر مبنی ہوگا۔

ٹیگز: