Get Alerts

انڈونیشین وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے ملاقات

انڈونیشین وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے ملاقات

راولپنڈی :انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجعفری سجامس الدین نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں افسران نے دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

دوسری جانب، انڈونیشین وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

ٹیگز: