Get Alerts

 پاک انڈونیشیا دفاعی تعاون، انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

 پاک انڈونیشیا دفاعی تعاون، انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی: انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

 دونوں جانب سے دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ عسکری تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیرِ غور آئے۔

ٹیگز: