Get Alerts

لبنانی فوج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی اور علاقائی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

لبنانی فوج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی اور علاقائی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔جی ایچ کیو آمد پر لبنانی فوج کے سربراہ کا شاندار استقبال کیا گیا اور تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
دونوں ممالک کے مابین عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ دفاعی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مشرقِ وسطیٰ اور مجموعی علاقائی امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور لبنانی سپہ سالار نے دونوں برادر ممالک کے مابین عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: