Get Alerts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات ، علاقائی سلامتی ، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات ، علاقائی سلامتی ، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران وہاں کے وزیر دفاع ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس پر اتفاق رائے قائم ہوا۔

  آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے تعلقات کو سراہا اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: