Get Alerts

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی و دوطرفہ سکیورٹی اور مؤثر بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ناگزیر سفارتی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کو خطے میں امن کے استحکام کا ایک اہم ستون بھی قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے علاقائی سلامتی کے لیے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ پاکستان اور ایران نے باہمی خوشحالی اور خطے میں پائیدار امن کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا۔

ٹیگز: