راولپنڈی : چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کے لیے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی یہ ملکی بحری سرحدوں پر ایک مضبوط دفاعی قوت کے طور پر موجود ہے۔
پاک بحریہ آج ’ہنگور ڈے‘ منارہی ہے، جس کا مقصد آبدوز ہنگور کی بہادری اور پاک بحریہ کی دفاعی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ 9 دسمبر 1971 کو ہنگور کے عملے نے شاندار جانبازی کا مظاہرہ کیا، جس کی کہانیاں آج بھی دشمن کے ذہن میں زندہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور دفاعِ وطن کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔