Get Alerts

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوانِ صدر ارسال کر دی

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوانِ صدر ارسال کر دی

اسلام آباد:وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرتے ہوئے اسے ایوانِ صدر ارسال کر دیا ہے۔

سمری کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اب آرمی چیف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔ یہ دونوں عہدے پانچ سالہ مدت کے لیے ہوں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
 حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایئر چیف کی پیشہ ورانہ خدمات اور فضائیہ کی قیادت میں ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ توسیع کے بعد ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اپنی ذمہ داریاں مزید دو سال تک سرانجام دیں گے۔

ٹیگز: