Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیرِاعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ہے، جس سے ملک کے دفاع میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ "فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ ان کی قیادت میں معرکہ حق میں شاندار کامیابی نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور ملک کو عزت ملی۔"

اس موقع پر، وزیراعظم نے چیف آف ایئر سٹاف، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی ان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ "ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ نے معرکہ حق میں اپنی شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کیے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی۔"

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ "پاکستان کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، اور ہم اپنے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔"

ٹیگز: