راولپنڈی :چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایشیا کپ مینز انڈر 19 جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کے نظم و ضبط، ٹیم ورک اور فائٹنگ سپرٹ کو سراہا۔
انہوں نے نوجوان کرکٹرز کی محنت اور لگن کو پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ فیلڈ مارشل نے نوجوانوں کو نظم و ضبط، دیانت داری اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیا، جبکہ ٹیم نے ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر شکریہ ادا کیا۔