Get Alerts

ایران پالیسی پر ٹرمپ کو سینیٹ میں جھٹکا، ڈیموکریٹس نے دفاعی بل کی منظوری روک دی

ایران پالیسی پر ٹرمپ کو سینیٹ میں جھٹکا، ڈیموکریٹس نے دفاعی بل کی منظوری روک دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسیوں اور اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی تجاویز پر سینیٹ میں مخالفت سامنے آ گئی۔

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کی جنگی پالیسی پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے سالانہ دفاعی پالیسی بل پر بحث روک دی۔ اہم ووٹنگ میں دفاعی بل کی تجاویز 46 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مسترد کر دی گئیں۔

ڈیموکریٹ ارکان نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان فوجی و انٹیلی جنس تعاون میں اضافے کی تجاویز پر بھی تنقید کی اور مزید بحث کا مطالبہ کیا۔

سیاسی حلقوں کے مطابق سینیٹ میں یہ مخالفت ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک سیاسی چیلنج بن سکتی ہے، خصوصاً ایران اور مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسیوں کے تناظر میں۔

ٹیگز: