Get Alerts

وزیر خزانہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، معاشی اصلاحات اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، معاشی اصلاحات اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریئٹ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو حکومت کی جانب سے اقتصادی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور پائیدار ترقی کے لیے جاری اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی اصلاحات کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے مواقع پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر دونوں ممالک کی شراکت داری کو نئی جہت دی جائے گی۔

ٹیگز: