چین کا دہشتگرد قوتوں کیخلاف جنگ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کااعادہ

چین کا دہشتگرد قوتوں کیخلاف جنگ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کااعادہ

بیجنگ:چین نے دہشت گرد قوتوں کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی اوراستحکام کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کااعادہ کیا ہے۔ گزشتہ روز بیجنگ میں ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے پاکستان میں چینی باشندوں اوراداروں کی سکیورٹی کیلئے پاکستان کی مثبت کوششوں کااعتراف کیا۔

پاکستان میں تبلیغ کی غیر قانونی سرگرمیوں میں چینی باشندوں کے مبینہ طورپر ملوث ہونے کی اطلاعات کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چین ا س معاملے میں قانون کے مطابق تحقیقات کیلئے پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

یاد رہے چین میں کوئٹہ کے باشندوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا دعوی کیا گیا تھا ،پھر انکشاف ہوا یہ چینی باشندے کوئٹہ میں تبلیغ کے کام میں مصروف تھے۔چینی وزات خارجہ نے اس معاملے کو لے کر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔