آگ میں گھری ماں نے بچی کودسویں منزل سے نیچے پھینک دیا

آگ میں گھری ماں نے بچی کودسویں منزل سے نیچے پھینک دیا

لندن:لندن میں گرین فیل ٹاور میں لگنے والی آگ میں گھری ماں نے بچی کو 10ویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہد سمیرہ نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ ایک عورت ایک بچی کو 10ویں منزل سے نیچے پھینک رہی ہے جہاں لوگ اس کو پکڑنے کے منتظر کھڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ جلتے ٹاور کی مختلف منزلوں کی کھڑکیوں سے نیچے چیختے چلاتے نظر آرہے تھے کہ ایک عورت کو دیکھ کر ایسا لگا کہ وہ اپنی بچی کو نیچے پھینکناچاہتی ہے اورچاہتی ہے کہ کوئی اسے نیچے پکڑے اور کسی شخص نے ایسا ہی کیا ایک مرد نے دوڑ کر بچی کو پکڑ لیا۔


ایک اور شخص نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو چھٹی منزل سے نیچے پھینکا تاکہ وہ آگ سے بچ سکے۔ امکان ہے کہ سوائے چند زخموں کے مرنے سے بچ گیا ہوگا۔

عمارت میں آگ لگنے کا منظر بالکل ہالی ووڈ کی فلموں کا منظر لگ رہا تھا۔ایک اور عینی شاہد لنڈا نے بتایا کہ اس نے عمارت سے پولسٹرین جیسا مٹیریل نیچے گرتے دیکھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔