پی سی بی نے سدرن پنجاب کی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان  کردیا

PCB announces names of players for all Southern Punjab teams
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سدرن پنجاب کی تمام 14 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ تمام اسکواڈز 5 سے 31 جولائی تک جاری رہنے والے انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔پی سی بی نے کُل93 میں سے مجموعی طور پر 38 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے، باقی 55 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔یہ انٹر سٹی ٹورنامنٹ دراصل نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیےاپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں جگہ بنانے کا ایک واضح راستہ ہے،

جس کا حصہ بننے پر انہیں ستمبر سے شروع ہونے والے پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں شامل فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس، پچاس اوورز اور بیس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹس میں نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں شامل ہر میچ 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن میں 100اوورز پھینکے جائیں گے۔ دو روزہ میچ کےہر دن میں مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیلا ہوگا۔ اس دوران دوپہر 12 سے 2 بجے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔ ان میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو 75 اوورز تک محدود رکھا گیا ہے۔

کسی بھی باؤلر کو ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ 15 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔ ان اسکواڈز کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے میرٹ پر کیا ہے ۔ پہلی مرتبہ ہوگا کہ اس سطح پر کھلاڑیوں کو میچ فیس بھی دی جائے گ۔

پی سی بی نے یہ فیصلہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے۔ سکواڈزسدرن پنجاب:بہاولنگر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں عبدالرحمن ، احمد رضا سعید ، علی عدنان اختر ، علی عمر ، اسد خان ، اشعر رحمت ، فیصل محمود ، جہانزیب آرائیں، خالد محمود ، محمد عدیل الرحمٰن ، محمد عاقب شفیق ، محمد باسط ، محمد بلاول ، محمد حماد خالد ، محمد عمر طارق ، محمد عثمان طفیل ، صلاح الدین ، صہیب ارشد ، تقی انور اور وسیم محمود شامل ہیں۔

بہاولپور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں علی عمران ، علی رضا ، غلفام عزیز ، حافظ غلام محمد ، معین الدین ، محمد وقاص خان ، محمد ارشاد ، محمد عمران ، محمد مزمل خان ، محمد نوید ، محمد سلیم ، محمد شاہان اکرم ، محمد عمیر ، محمد ظاہر صدیق ، مراد رؤف ، شیر محمد ، عمر عباسی ، ولید اقبال اور ذیشان اکبر شامل ہیں۔

ڈیرہ غازی خان سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں علی احمد ، عمار علی ، فیصل عبد اللہ ، افتخار احمد ، محمد عامر میر ، محمد ارسلان ، محمد آصف فواد ، محمد باسط ، محمد عرفان رفیق ، محمد جہانگیر ، محمد جہانزیب ارشاد ، محمد جنید ، محمد ندیم ، محمد سعید ، محمد شکیل ، سید سلمان حیدر ، شہزاد اختر ، عمیر فتح ، یاسر عباس اور زاہد سجاد شامل ہیں۔

خانیوال سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں اجمل عمر ، علی ماجد ، عمار الحق ، انصر مشتاق ، ارسلان حیدر ، گلفام اقبال ، حسنین ابرار ، مومن حیدر ، محمد عابد ، محمد ارسلان ضیا ، محمد مصعب شہزاد ، محمد تنویر ، نعیم اکرم ، نجم عباس ، صدام حسین ، سعید اختر ، صائم ایاز ، ثمر عباس ، طاہر محمود اور زین العابدین شامل ہیں۔

لیہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں افراسیم حسین ، علی اسد ، عون عباس ، اسد سلطان ، فیضان ظفر ، فرمان علی ، فصیح رفیع ، کلیم اللہ ، مدثر نذیر ، محمد فیصل ، محمد صغیر ، محمد سلمان حسین ، محمد تیمور خان ، محمد عمیر خان ، مزمل تحسین ، ریاست علی ، صفی الرحمٰن ، سید عمار یاسر ، سید تقی حیدر اور شہرام حسین شامل ہیں۔

لودھراں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں عدنان ارشد ، علی ارحم ، علی حیدر ، اللہ دتٰہ ، امیر حمزہ ، ہمایوں الطاف ، خبیب احمد ، محمد عاطف ، محمد عمران عادل ، محمد عرفان ، محمد کامران اسماعیل ، محمد صداقت ، محمد عمر فاروق ، محمد زاہد ، راؤ الطاف حسین ، سعد الدین خان ، شہباز خان ، شعیب بلال ، سکندر خان اور وسیم ظفر شامل ہیں۔

ملتان سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں احمد حسن ، اویس شہزاد ، غلام رحمٰن ، حارث جاوید ، مدثر گیلانی ، معیز احمد ، محمد احسن بیگ ، محمد اکرم ، محمد وقار ، راؤ عرفان ، سیف الرحمٰن ، صلاح الدین ، سمیع اللہ خان ، ثاقب عارف ، شاہد بشیر ، شعیب اللہ دتٰہ ، طلحہ ممتاز ، عثمان شفیق اور وسیم اکرم شامل ہیں۔

مظفرگڑھ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں عبداللہ ہمدانی ، عدنان فیض ، عدنان گل ، عون شہزاد ، غلام مرتضیٰ ، حسیب اللہ ، محمد عامر اعجاز ، محمد احسان ، محمد منصور ، محمد رمضان ، محمد شہریار ، محمد سدیس ، محمد یٰسین ، رانا سعید اللہ ، سعد محمود ڈار ، ثناء اللہ بشیر احمد ، شایان خلیل ، شعیب علیم ، توقیر عباس اور عمر رحمٰن شامل ہیں۔

اوکاڑہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں عبدالرزاق ، احمد جمال ، احمد سلطان ، علی حسنین ، ارباز حسین ، احتشام الٰہی ، حافظ رئیس احمد ، محمد حذیفہ ، محمد عمران ، محمد عرفان ، محمد صہیب گجر ، محمد سہیل ، رضوان حیدر ، سیف اللہ ، طلحہ حامد ، عثمان مشتاق ، وقار حسین ، یوسف بابر ، زین الحسن اور ضیاء مختار شامل ہیں۔

پاکپتن سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں عابد حسین ، امجد علی ، برہان بشارت ، غلام فرید ، اعجاز خان ، کامران یار ، منصور علی ، مظہر جمیل ، مبشر تنویر ، محمد عمران علی ، محمد عرفان ،محمد خاقان بشیر ، محمد نعیم ، محمد عمر فراز ، نوید احمد ، رمیز راجہ ، سید خرم علی شاہ ، طلحہ وجیہ اختر ، وقار الحسن اور زاہد اقبال شامل ہیں۔

رحیم یار خان سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں عبدالہادی ، عبدالوہاب ، ابرار محمود ، عاطف رشید ، حسنین بلال شفیق ، حسنین ریاض ، جہانزیب خان ، محمد معظم سلیم ، محمد آصف علی ، محمد سرمد ولی ، محمد شہباز ، محمد تیمور ، نعمان اکرم ، نعمان احمد ، رفیق احمد ، رانا ثاقب پھول ، اسامہ رفیق ، اسامہ اسلم اور ذیشان الحق شامل ہیں۔

راجن پور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں علی عمار ، انیس الرحمٰن ، اسداللہ وزیر حسین ، عطا اللہ رحمت اللہ ، عیسحیٰ مٹھا خان ، فرحت حسین ، جواد حسین ، محمد حیدر جمال ، محمد کامران صفدر ، محمد شہزاد گل ، محمد زاہد رحمانی ، ملک وقارالحسن ، مغیرہ شعیب ، محمد وسیم ، مشتاق احمد خان ، نفیس الرحمٰن ، ناصر حسین ، سید محمد مخدوم ، اسامہ افتخار اور واجد حسین شامل ہیں۔

ساہیوال سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں عبداللہ بٹ ، عبداللہ فیضان ، احمر اشفاق ، علی حماد ، علی مرتضیٰ ، فخر شہزاد ، حافظ الیاس علی ، محمد شیرون سراج ، مقبول احمد ، مقصود احمد ، محمد عامر خان ، محمد عاصم ، محمد عثمان ، محمد عثمان ، رمیز عالم ، سنی اعظم ، عمیر ارشد ، عثمان لیاقت اور وسیم رسول شامل ہیں۔

وہاڑی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں عبدالرحمٰن ، علی عثمان ، انجم نوید اسلم ، ایان علی ، فرحان سرفراز ، گلریز صدف ، محمد آصف ، محمد آصف فلک شیر ، محمد ارتضیٰ ، محمد مبشر، محمد ثاقب شاہ ، محمد عمیر ، نوید احمد ، شہوار اشرف ، شہزاد علی ، شاہ زیب ریاض ، شعیب خان ، ضیاء الحق ، زوہیب ارشد اور زوہیب اصغر شامل ہیں۔