ملک میں تاریخی کرپشن ،عمران خان مسلط نہ ہوتے تو پاکستان ترقی کرتا ، شہبازشریف

ملک میں تاریخی کرپشن ،عمران خان مسلط نہ ہوتے تو پاکستان ترقی کرتا ، شہبازشریف
سورس: file photo

لاہور، قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج تاریخی کرپشن ہورہی ہے۔غریب آدمی روٹی کے لئے ترس گیا ہے ۔ اگر عمران خان مسلط نہ ہوتے تو ملک ترقی کرتا ۔ 

رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کے ممالک اربوں ڈالر کی کورونا ویکسئن خرید رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران منہ دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تین سال میں دوکروڑ افراد غربت کا شکار ہوئے، تین سال میں حکومت ایکسپورٹ نہیں بڑھا سکی ۔ لنگرخانوں سے ملک نہیں چلا کرتے ۔ 

شہبازشریف نے کہا کہ ہم اضافی بجلی چھوڑ کر گئے تھے اور حکومت کہتی ہے کہ انہوں نے مہنگی بجلی خریدی ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں تیرہ ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اور بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔

ویکسئن کے حوالے سے پاکستان کئی ممالک سے پیچھے ہے۔