Get Alerts

اداکار سعد قریشی کی والدہ انتقال کرگئیں

اداکار سعد قریشی کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی ، اداکار سعد قریشی کی والدہ کورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔

سعد قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  مداحوں کو والدہ کے انتقال کی خبر دی۔ 
اداکارسعد قریشی نے لکھا کہ والدہ کا انتقال آج صبح ہوا اور وہ 56 روز سے کورونا کی وجہ ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

سعد قریشی نے فنی کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 2‘ سے کیا اور اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔