سپیکر راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ 

سپیکر راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ 
سورس: Twitter

مندرہ:  اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر ہوا۔

قومی اسمبلی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق  اسپیکر کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی ۔گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثہ میں محفوظ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں