Get Alerts

راجہ پرویز اشرف  بلامقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب 

راجہ پرویز اشرف  بلامقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب 
سورس: file

اسلام آباد: پیپلزپارٹی  رہنما  راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع  کرادیے  ہیں جس کے بعد وہ بلامقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا  وقت بھی ختم ہوگیا۔ اسد قیصر کے مستعفی ہونے پر سپیکر کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔