کوئٹہ:کراچی کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و بےچینی کی لہر دوڑ گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، پسنی اور گرد و نواح میں ریکٹر اسکیل پر 3.2 شدت کے زلزلے کی لہر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز پسنی سے 90 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث مقامی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
دوسری جانب کراچی میں بھی زلزلے کی معمولی شدت کی لہر محسوس کی گئی، جو ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں زلزلے کا یہ سلسلہ یکم جون سے اب تک 39 بار دہرایا جا چکا ہے، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔