Get Alerts

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ریاض :عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا۔

سعودی ولی عہد نے ایرانی صدر سے کہا کہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اس کی حمایت کرتا ہے۔ محمد بن سلمان نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھا کر امریکا کو خطے کی جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کے ساتھ متحد ہے اور امید ہے کہ ایران دانشمندی سے فیصلے کرے گا۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امن کا ہدف حاصل کرنے کے قریب پہنچنے پر اسرائیل اس کو ناکام بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے، تاہم سعودی عرب اور ایران مل کر مشرق وسطیٰ کو پرامن بنانے کے لیے کام کریں گے۔

ٹیگز: