اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے تنازع کے باعث ایران میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں جن میں پہلے مرحلے میں 154 طلباء کو نکالنے کا منصوبہ شامل ہے۔ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین سے سفارت خانہ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی محفوظ رہائش اور انخلا کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
نائب وزیر اعظم نے دفتر خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ (CMU) کے 24 گھنٹے فعال ہونے کی بھی تصدیق کی اور پاکستانی شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے دیے گئے رابطے استعمال کرنے کی ہدایت کی۔