Get Alerts

بلوچستان: تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، شدت 3.8 ریکارڈ

بلوچستان: تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، شدت 3.8 ریکارڈ

بلوچستان :بلوچستان  کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز تربت سے 40 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے شہر پسنی میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کا مرکز پسنی سے 90 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے باعث علاقے کے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

دوسری جانب کراچی بھی مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ روز بھی شہر قائد میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ یکم جون سے اب تک کراچی میں 39 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

ٹیگز: