Get Alerts

ہرات میں مظاہرین پر مبینہ فائرنگ، جبری گرفتاریوں پر عالمی تشویش میں اضافہ

ہرات میں مظاہرین پر مبینہ فائرنگ، جبری گرفتاریوں پر عالمی تشویش میں اضافہ

کابل/ہرات:افغانستان کے شہر ہرات میں مبینہ طور پر پرامن مظاہرین پر فائرنگ اور جبری گرفتاریوں کے واقعات کے بعد صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع اور انسانی حقوق کے حلقوں کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران سخت کریک ڈاؤن کیا گیا، جس پر مختلف بین الاقوامی اداروں نے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب ان واقعات کے خلاف کینیڈا، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں، جہاں مظاہرین نے مبینہ گرفتاریوں اور طاقت کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران طاقت کے استعمال اور گرفتاریوں کے واقعات کی شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ صورتحال کی مکمل حقیقت سامنے آ سکے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ان واقعات نے افغانستان کی اندرونی صورتحال اور انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی بحث کو مزید تیز کر دیا ہے.

ٹیگز: