Get Alerts

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدما وتی کا سیٹ ایک مرتبہ پھر تشدد کی لپیٹ میں آگیا

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدما وتی کا سیٹ ایک مرتبہ پھر تشدد کی لپیٹ میں آگیا

سنجے لیلا بھنسالی کی بولی وڈ فلم 'پدما وتی' کا سیٹ ایک مرتبہ پھر تشدد کی لپیٹ میں آگیا اور ریاست مہاراشٹرا کے تاریخی شہر کولہاپور میں شوٹنگ کے دوران ایک مشتعل گروپ نے اسے نذر آتش کردیا۔

ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی بالی ووڈ فلم پدما وتی'کا سیٹ ایک مرتبہ پھر تشدد کی لپیٹ میں آگیا اور ریاست مہاراشٹرا کے تاریخی شہر کولہاپور میں شوٹنگ کے دوران ایک مشتعل گروپ نے اسے نذر آتش کردیا۔نا معلوم افراد نے پٹرول بم اور جلتی لکڑیوں کے مدد سے مبینہ طور پر شوٹنگ کے لیے تیار کیے گئے سیٹ کو آگ لگادی۔

حادثے کے وقت فلم میں شامل اداکار اور شوٹنگ میں معاونت کرنے والا عملہ سیٹ پر موجود نہیں تھا لہذا وہ اس حملے سے محفوظ رہے، تاہم سیٹ پر موجود ایک گھوڑا بری طرح زخمی ہوگیا۔