ٹی وی میزبان کا ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے حاصل کرنے کا دعویٰ

ٹی وی میزبان کا ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے حاصل کرنے کا دعویٰ

نیو یارک: امریکی ٹی وی کا ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے حاصل کرنے کا دعویٰ، ٹی وی شو کے کے میزبان ریچل میڈو نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات آج اپنے شو میں بتائیں گی۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان صرف ریٹنگ کے لیے 2 صفحا ت پر مشتمل 10سال پرانی چیز دکھائیں گی۔

ٹی وی میزبان کے دعوے کے بعد فوری بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان آیا کہ اس زمانے میں ٹرمپ آرگنائزیشن کے سر براہ کے طو رپر انھوں نے 15 کروڑ ڈالر آمدنی پر 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ٹیکس دیا ،اور یہ کہ قانونی طور پر جو ٹیکس بنتا ہے ٹرمپ اس سے زیادہ ٹیکس دینے کے پابند نہیں.

وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان صرف ریٹنگ کے لیے 2 صفحا ت پر مشتمل 10سال پرانی چیز دکھائیں گی.
وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان کے علاوہ کوئی دستاویزات جاری نہیں کی گئیں ،ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد بھی اب تک اپنے ٹیکس گوشوارے جاری نہیں کئے ۔