Get Alerts

ہنوئی کے ایئر پورٹ پر سامان میں گینڈے کے سینگ برآمد

ہنوئی کے ایئر پورٹ پر سامان میں گینڈے کے سینگ برآمد

ہنوئی: ویتنام کی پولیس نے کینیا سے سمگل کیے جانے والے گینڈے کے 100 کلوگرام سینگ قبضے میں لے لیے۔

ویتنامی پولیس نے دارالحکومت ہنوئی کے ہوائی اڈے پر سامان میں چھپائے گئے گینڈے کے 100 گلو گرام سینگ برآمد کر کے قبضے میں لے لیے۔ گینڈے کے سینگ کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے سمگل کیے گئے تھے۔

ہوائی اڈے پر سکیننگ کے دوران حکام کو 57 کلو وزنی بیگ میں گینڈے کے سینگ ملے جس کے بعد تسلی سے باقی سامان کو چیک کیا گیا تو ایک اور 61 کلو وزنی بیگ سے بھی گینڈے کے سینگ برآمد ہوئے۔

حکام نے گینڈے کے تمام سینگ قبضے میں لے کر سمگلرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گینڈے کے ایک کلو سینگوں کی قیمت 60 ہزار ڈالر ہے۔