دمشق:شام کی عدالت میں خود کش دھماکے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔شام کے قدیم پیلس آف جسٹس میں خود کش بم بار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے وقت عدالت میں رش تھا۔ دھماکے میں عدالت کی عمارت کو بھی نقصان پہنچاہے۔دھماکے سے 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔