ممبئی: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے قربتیں قائم تھیں اور رنویر بھی ادکاارہ سے برملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب کئی روز سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب دپیکا نے ایک تصویر شیئر کرکے مزید سنسنی پھیلادی ہے۔دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے سابقہ دوست رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کی ہولی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو تہوار کی مبارکباد دی ہے جب کہ اداکارہ کی پوسٹ نے رنویر سےعلیحدگی کی خبروں کو مزید تقویت دے دی ہے ۔
