ایک تیر سے دو شکار ، عامر خان کو سالگرہ کی مبارکبادکیلئے انوکھا انداز

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ انو شکا شرما نے اپنی نئی فلم ”پھلوری“ کی تشہیر کے لیے ایسا انوکھا انداز اپنایا ہے جو ان کے مداحوں کیساتھ ساتھ بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کو بھی بھا گیا ، کیونکہ انہوں نے اس انداز میں نا صرف اپنی فلم کی تشہیر کی بلکہ بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کو جنم دن کی مباک باد بھی دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گزشتہ روز عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر سپر ہٹ فلم “پی کے”کے پوسٹر پر اپنی تصویر لگائی اورعامر خان کی اسکرٹ (لہنگے)پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہ ہماری میچنگ اسکرٹ دیکھ رہے ہیں آپ لوگ؟میں نے ہی عامر جی کو گفٹ کی تھی،گفٹ سے مجھے یاد آیا ،ہیپی برتھ ڈے عامرجی،ششی واز دیئر“۔
واضح رہے کہ فلم”پھلوری” انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی دوسری فلم ہے،اس سے قبل “این ایچ 10“ ریلیز ہوئی تھی جسے لوگوں کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی تھی، ان کی فلم “پھلوری”رواں ماہ 24 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

fed9b1354c17d89c4d3750472fca2243