ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار جتیندرا کے کزن نتن دوارکاداس کپور نے اپنی بلڈنگ سے کود کر خود کشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نتن سخت ذہنی دباو کا شکار تھے،انہوں نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع 6 منزلہ عمارت کی چھت سے شام کے وقت کود کر اپنی جان دے دی، ان کے ہمسائے نے انہیں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے سخت ذہنی دباو کا شکار تھے لیکن اپنا علاج کروارہے تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں تفتیش کے دوران کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا نہ ہی کوئی اور مشکوک شخص سامنے آیا ہے۔بھارتی پولیس نے کیس کو حادثاتی موت قرار دیتے ہوئے رجسٹر کرلیا ہے جبکہ خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔