2پاکستانی فلموں کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں ہو گی

2پاکستانی فلموں کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں ہو گی

کراچی : فلمساز فضا علی مرزا اور ہدایتکار نبیل قریشی کی ”نامعلوم افراد 2“ کی فلمبندی کراچی کے پوش ایریا میں جاری ہے جبکہ اس کی نوے فیصد عکسبندی جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں کی جائے گی۔

کاسٹ میں فہد مصطفی، جاوید شیخ اور محسن عباس ایک بار پھر منفرد کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں کے لئے عروا حسین اور ارمینا خان کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ فلمساز فضا علی فلم کی نمائش رواں سال کریں گے۔ علاوہ ازیں”لاہور سے آگے“ کے ہدایتکار وجاہت رﺅف نے بھی اپنی تیسری فلم کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

وہ ان دنوں فلم کے اسکرپٹ اور میوزک پر کام کر رہے ہیں۔ یہ بھی پتا چلا ہے کہ وجاہت رﺅف اس فلم کی شوٹنگ بھی جنوبی افریقہ میں ہی کریں گے۔

مصنف کے بارے میں