کورونا کی تیسری لہر ، مزید 2253 نئے مریض، شرح 5.1 ہوگئی ، 29 افراد جاں بحق

کورونا کی تیسری لہر ، مزید 2253 نئے مریض، شرح 5.1 ہوگئی ، 29 افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا کی تیسری لہر ، مزید 2253 نئے مریض، شرح 5.1 ہوگئی ، 29 افراد جاں بحق
سورس: file

اسلام آباد :  ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 2 سو 53 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  جس سے ملک میں کوروناکیسزکی مجموعی تعداد6لاکھ7ہزار453ہوگئی۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک میں24گھنٹےمیں کوروناسے29افرادجاں بحق ہوئے۔ کوروناسےجاں بحق افرادکی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 ہوگئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 307 افراد کورونا سے صحت یاب۔ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 878 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 44 ہزار 61 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے 2253 ٹیسٹ مثبت ۤآئے ۔کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.1 فیصد ہوگئی۔ 

ادھر سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ  حکومت کی جانب  سے کورونا ویکسین  سے متعلق مہم ہونی چاہیے، مجموعی طور پر حالات میں بہتری آرہی ہے۔مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کی تیسری لہر آچکی ہے، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضروری ہے ۔زیادہ تعداد میں کورونا ویکسین ملنے پر  آگاہی مہم شروع کی جائیگی۔ دنیا  کے 90سے زائد ممالک میں کورونا وائرس موجود ہے۔وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ  حالات زیادہ خراب ہونے کی صورت میں طلبا کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ  کیا جاسکتا ہے۔

کورونا کیسز کے باعث اسلام آباد  انتظامیہ نے 5سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ پشاور، مردان نوشہرہ ،ایبٹ آباد میں  مارکیٹیں  رات8بجے بند کردی جائیں گی۔

دوسری طرف ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ایس او پیز  کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف  فوری کارروائی کی جائیگی۔ کھلے مقامات پر 300افراد کے اجتماع پر صرف 2گھنٹے  کیلئے  اجازت ہو گی۔ کاروباری علاقوں اور پارکوں کو جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو مکمل  بند رکھا جائےگا۔

خیبرپختونخوا کے7  اضلاع میں  کل سے  اسمارٹ لاک ڈاوَن لگے گا۔جبکہ پنجاب کے 7اضلاع میں آج سے  اسمارٹ لاک ڈاوَن لگا دیا گیا ہے۔