انگلینڈ میں کورونا سے متعلق عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

انگلینڈ میں کورونا سے متعلق عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

لندن: انگلینڈ میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں 18 مارچ سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ان میں برطانیہ آنے والے مسافروں کیلئے ویکسی نیشن کی پابندی بھی شامل ہے۔ 
غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر سے انگلینڈ آنے والے مسافروں کیلئے منفی کوویڈ ٹیسٹ کی شرائط ختم کردی گئی ہیں جبکہ 18 مارچ سے لوکیٹر فارم کی شرائط بھی ختم ہوجائیں گی۔ اور اس کیساتھ ہی برطانیہ آنے والے مسافروں کیلئے ویکسی نیشن کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ 
سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید نے عوام سے وبا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کورونا وائرس کے حوالے سے ایک اچھی پوزیشن پر ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلوں میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے مگر کوویڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد انفیکشن میں اضافے کا امکان رہتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی کورونا وائرس میں نمایاں کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان رواں ماہ کے آخر میں اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اس سے قبل کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے باعث این سی او سی کے اختتام کا اعلان ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں