گجرات: ماں سمیت تین بچے قتل

گجرات: ماں سمیت تین بچے قتل

گجرات: صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات  کے نواحی گاؤں شام پور  کے علاقے  میں گھریلو ناچاقی پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابی اور تین  بچوں کو قتل کردیا.

تفصیلات کے مطابق مرنے والوں  کی شناخت شکیلہ بی بی، روشان، عائشہ اور  4 سالہ مریم کے  نام سے ہوئی، واقع کی اطلاع  ملتے ہی پولیس  کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا  ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب فیروز والہ میں بھی دو خواتین کو قتل کر دیا گیا جہاں  گھریلو ناچاقی  پر شوہر نے بیوی اور ساس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

مصنف کے بارے میں