حکومت ڈی چوک میں 10 لاکھ لوگ لانے کے بجائے ایوان میں 172 ارکان لائے: شاہد خاقان عباسی

حکومت ڈی چوک میں 10 لاکھ لوگ لانے کے بجائے ایوان میں 172 ارکان لائے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے، حکومت ایوان میں 172 رکان لائے۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ضرور 10لاکھ لوگ لائیں لیکن وہ عدم اعتماد کے ووٹ کو نہیں روک سکتے، حکومت 10 لاکھ لوگ ڈی چوک میں لانے کے بجائے172ارکان ایوان میں لائے، جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناکام حکومت ہی سڑکوں کا رخ کرتی ہے، جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے، آپ کودھمکیاں مہنگی پڑیں گی۔ کو بھی عوام کی آواز روکے گا اسے جواب ملے گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ ممبران کو نیب کی طرف سے نوٹس آئے ہیں اور میں نیب کو بتانا چاہتا ہوں آپ کو اس کا جواب دینا پڑے گا، نیب کا کام تحریک عدم اعتماد میں مداخلت کرنا نہیں ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا آلہ کار بننے والا خود ذمہ دار ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں