Get Alerts

تحریک عدم اعتماد، (ق) لیگ کے اکثریتی ارکان نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دیدی

تحریک عدم اعتماد، (ق) لیگ کے اکثریتی ارکان نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دیدی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے اکثریتی اراکین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جو آج ساڑھے تین بجے ہوگا اور اس میں عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پرویز الٰہی، مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، کامل آغاز، فرخ خان، حسین الٰہی اور چوہدری سالک شرکت کریں گے جس دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے ہونے والی ملاقات پر گفتگو ہو گی۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پرحکومت یا اپوزیشن کی حمایت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، (ق) لیگ کے اکثریتی اراکین نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دی ہے تاہم حتمی فیصلہ پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت کریں گے۔ 

ٹیگز: