ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

کیلی فورنیا: ریز رریمن کے نام سے شہرت پانے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر سکاٹ ہال 63 سال کی عمر میں  چل بسے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ ہال کو سرجری کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم  سرجری کے دوران  شدید پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں  تین دل کے دورے پڑے اور وہ صحتیاب نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ اسپتال میں سکاٹ ہال کی طبعیت بگڑنے کے بعد انہیں  لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا تاہم حالت میں بہتری نہ آنے کے بعد فیملی نے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سکاٹ ہال کی موت سے قبل معروف ریسلر کیون نیش نے کہا کہ ’ میں ایک ایسے شخص کو کھونے جا رہا ہوں جس کے ساتھ میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ  ساتھ گزارا ہے۔‘

مصنف کے بارے میں