Get Alerts

پی ٹی آئی جمہوری پارٹی، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں ہے: فواد چوہدری

پی ٹی آئی جمہوری پارٹی، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں ہے، ہم شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی تصادم پر یقین رکھتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں لکھا ’چوہدری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں، وزیراعظم نے چوہدری صاحت کو ہمیشہ عزت دی ہے۔ تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے ہم شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی تصادم پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے اور عوام کی رائے ہمارے لئے مقدم ہے، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’اگر اپوزیشن پرامن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اس جلسے کو بھی خوش آمدید کرتے ہیں اور ہر طرح کی سہولت دیں گے۔ جمہوریت میں عوام کی رائے اصل فیصلہ ہے اور جلسے اس رائے کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔‘ 


واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے جلسوں کی کال واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ غربت اور مہنگائی سے متاثر عوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں جبکہ سیاسی افراتفری اور بحران کا فائدہ دشمن عناصر کو ہو سکتا ہے۔ اپوزیشن تو جلسوں کی سیاست کرتی ہے، مگر حکومت کا یہ کام نہیں ہے۔ 
چوہدری شجاعت نے کہا کہ دونوں فریقین جلسوں کا اعلان منسوخ کریں اور کارکنوں کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ مت دکھائیں بلکہ ہار اور جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ لیں۔ 

ٹیگز: