Get Alerts

او آئی سی اجلاس، پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی

او آئی سی اجلاس، پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی وجہ سے اپنے لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں ہمارے دور دراز سے قافلے 23 مارچ کو روانہ ہوں گے لیکن اسلام آباد میں قافلے 25 مارچ کی شام داخل ہوں گے۔ 

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کااحترام سب پر لازم ہے۔ او آئی سی اجلاس میں آنے والے سب ہمارے مہمان ہیں ۔او آئی سی اجلاس کے انعقاد میں کسی قسم کی مشکلات  نہیں ہونی چاہئیں۔ 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کا ہمارے جلسے سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔ کل تک واضح ہوجائے گا،اتحادی حکومت سے الگ ہوجائیں گے ۔ اتحادی بھی اب حکومت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے ۔ حکومت اوراتحادیوں کے معاملات ٹوٹ چکے ہیں۔