ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع

 ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی نے اسحاق ڈار کے سینیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

 ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی نے بطور تجویر کنندہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آر آو سینیٹ الیکشن 2024ء کے دفتر میں کاغذات جمع کروائے۔

مصنف کے بارے میں