علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی، ضمنی انتخاب کیلئے ٹکٹ بھائی کو دینےکا فیصلہ کرلیا

علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی، ضمنی انتخاب کیلئے ٹکٹ بھائی کو دینےکا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این اے 44 ڈی آئی خان پر ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ بھائی کو دینےکا فیصلہ کرلیا ۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی این اے 44 ڈی آئی خان کی نشست چھوڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوچھا بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو؟

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ فیصل امین اب الیکشن لڑ کرایم این اے بنے گا، انہیں پتا نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے۔

مصنف کے بارے میں