Get Alerts

کوہاٹ: پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ: پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ : کوہاٹ کے نواحی علاقے لاچی میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (CTD) کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق، دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی، اور پولیس کے پہنچنے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔

ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں بھی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 6 دہشتگرد ہلاک کیے تھے۔

ٹیگز: