Get Alerts

پاک افواج کی افغان طالبان کیخلاف مؤثر فضائی کارروائی، قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفرا اسٹرکچر تباہ

پاک افواج کی افغان طالبان کیخلاف مؤثر فضائی کارروائی، قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفرا اسٹرکچر تباہ

راولپنڈی : پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کے خلاف قندھار میں مؤثر فضائی کارروائی کرتے ہوئے ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، 14 سے 15 مارچ کی درمیانی شب پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور اسٹوریج کو طالبان اور دیگر دہشتگرد استعمال کر رہے تھے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

ٹیگز: