Get Alerts

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خارگ جزیرے پر حملےکا اشارہ دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خارگ جزیرے پر حملےکا اشارہ دیدیا

واشنگٹن : امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی موت کی خبریں افواہ ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے اور خارگ جزیرے کا زیادہ تر حصہ تباہ کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے اس جزیرے پر مستقبل میں صرف چند مرتبہ مزید حملے کیے جائیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں۔ انہوں نے تمام ممالک سے کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل حاصل کرنے والے ممالک خود اس راستے کی سکیورٹی یقینی بنائیں، جبکہ امریکا ان کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ یہ ہمیشہ ٹیم ورک کی بنیاد پر محفوظ رہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران تنازع ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتا ہے، لیکن موجودہ شرائط ابھی قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے خارگ جزیرے اور ایران کے دیگر فوجی اہداف پر طاقتور ترین حملے کیے، تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران یا کوئی اور آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ جہاز رانی میں مداخلت کرے گا تو امریکا فوری کارروائی کر سکتا ہے۔

ٹیگز: