کیلیفورنیا: اسمارٹ فونز ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں اور عام طور پر انہیں روزانہ چارج کرنا پڑتا ہے۔ لیکن کمپنی انرجائزر نے ایک نیا فون پی 30 ایپکس متعارف کروایا ہے، جسے صرف مہینے میں ایک بار چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔
فون میں 30 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے، جو معتدل استعمال اور اسٹینڈ بائی موڈ میں ایک ماہ تک چل سکتی ہے۔ ساتھ ہی 66 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے تاکہ بیٹری بڑی ہونے کے باوجود اسے جلد چارج کیا جا سکے۔
پی 30 ایپکس میں 6.95 انچ کا واٹر اور ڈسٹ پروف ڈسپلے، 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر 200 میگا پکسل مین کیمرہ کے ساتھ 50 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے کیمرے بھی شامل ہیں۔
یہ فون جون 2026 کے بعد 399 یورو میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔