Get Alerts

صدر زرداری کا داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور عوامی تحفظ یقینی بنانے پر زور

صدر زرداری کا داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور عوامی تحفظ یقینی بنانے پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر و سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی اہم ملاقات، ملکی سلامتی اور سیاسی استحکام پر تفصیلی مشاورت

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر و سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سلامتی اور سیاسی استحکام پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ایوانِ صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کی گئی۔
 صدرِ مملکت نے وفاقی وزراء کو ہدایت کی کہ داخلی سلامتی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ صدر زرداری نے زور دیا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ریاست کی رٹ برقرار رکھنا ہونی چاہیے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اور جمہوری عمل کا استحکام ناگزیر ہے۔
وفاقی وزراء نے صدرِ مملکت کو اپنے متعلقہ شعبوں کی کارکردگی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ملکی ترقی کے لیے سیاسی و سماجی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگز: