اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تاریخی فتح پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مصباح اور یونس خان جیسی کامیابیاں اور باعزت ریٹائرمنٹ بہت کم کھلاڑیوں کے حصے میں آتی ہیں۔
Congratulations to Misbah & Younis for their gt achievements for Pak & for retiring with a grace & dignity that few sportsmen r blessed with
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2017
عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے یونس خان اور مصباح الحق کو بھی پاکستان کے لئے شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کامیابیاں اور اعزاز کے ساتھ رخصتی بہت ہی کم کھلاڑیوں کے حصے میں آتی ہیں۔
Congratulations to Team Pakistan for their historic test series win in the West Indies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2017